Aaj News

منگل, دسمبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Akhirah 1446  

شعیب ملک پاکستان ٹیم کے ہمراہ جیٹ طیارے میں سفر نہیں کریں گے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب ملک کو اہلخانہ سے ملنے کے باعث...
اپ ڈیٹ 22 جون 2020 04:18pm

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب ملک کو اہلخانہ سے ملنے کے باعث دورہ انگلینڈ کیلئے خصوصی چھوٹ دے دی۔ پاکستان ٹیم کے ہمراہ جیٹ طیارے میں سفر نہیں کریں گے بلکہ 24 جولائی کو انگلینڈ میں ہی جوائن کریں گے۔

شعیب ملک اپنے اہلخانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں، وہ گذشتہ 5 ماہ سے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا اور بیٹے اذہان ملک سے نہیں مل پائے۔

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان کہتے ہیں کہ معاملے پر انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا تھا، انہوں نے بعد میں انگلینڈ پہنچنے کی اجازت دی ہے۔

دورہ انگلینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم 28 جون کو مانچسٹر روانہ ہوگی اور ڈربی شائر میں 14 روز تک قرنطینہ میں وقت گزارے گی۔